سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل 1 میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

ایم ایل 1 منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ ایگریمنٹ کے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

سی پیک کے سب بڑے منصوبے مین لائن ون (ایم ایل 1) منصوبے کو 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا سگنل مل گیا۔

پاکستان کی معیشت کے سب سے بڑی خبر آگئی، سی پیک کے سب بڑے منصوبے ایم ایل ون کو چین نے 6.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا گرین سگنل دے دیا یے۔

تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ، اور پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل 1 منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے۔

ایم ایل 1 منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ ایگریمنٹ کے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے 

فوڈ سیکیورٹی کمشنر نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

انتخابات سے قبل ایکنک نے ایک ٹریلین سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی

منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی گئی ہے، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی کے درمیان ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جائیں گی، منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں صرف ایسے پھاٹک ختم کئے کرکے اوور ہیڈ برجز بنائے جائیں گے جہاں آبادی ہوگی۔

ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی 2017 میں دستخط کئے تھے۔ ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست 2020 میں منظوری دی تھی۔

منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے مکمل ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام موخر کردیا گیا، صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر