پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریچھوں کی واپسی ، 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کمی
مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے مالیاتی حجم میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بینچ مارک انڈیکس لگاتار چھٹے ہفتے تک اوپر کی طرف گامزن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی کمی دیکھی گئی، کے ایس اے 100 انڈیکس جمعے کے روز 25.47 پوائنٹس کی کمی سے 48,585.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن کے آغاز پر کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور ایک وقت میں مارکیٹ 48 ہزار 840.27 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، تاہم دوسرے سیشن کے دوران مارکیٹ پروفٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 48 ہزار 427.99 تک ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا بڑا اضافہ
پاکستان میں 7000 سے زائد غیرقانونی اور غیرمجاز فیول پمپس کام کر رہے ہیں، رپورٹ
KSE-100 انڈیکس عارضی طور پر گزشتہ روز کی بلند ترین سے سطح سے تھوڑا سے نیچا گر گیا ، تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 48,000 کے نشان سے اوپر رہنے میں کامیاب رہا۔
مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے مالیاتی حجم میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بینچ مارک انڈیکس لگاتار چھٹے ہفتے تک اوپر کی طرف گامزن رہا۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ممکنہ مثبت محرکات کی توقع پیدا ہو رہی ہے جو انڈیکس کو آنے والے ہفتے میں 49,000 کی سطح پر لے جاسکتا ہے۔









