حکومت کی ناقص کارکردگی سے ملک کا پہیہ جام ہو جائےگا، سکھر چیمبر آف کامرس
رہنما چیمبر آف کامرس عامر فاروقی کا کہنا ہے حکومت عوام دشمن فیصلے واپس لے ، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
سکھر: سکھر چیمبر آف کامرس کے رہنما عامر فاروقی نے کہا ہے کہ پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہریوں اور تاجر حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کا پہیہ جام ہو جائے گا۔ حکومت عوام دشمن فیصلے واپس لے ، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ان خیالات کا کہنا تھا سکھر چیمبر آف کامرس کے رہنما عامر فاروقی نے پیٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول و بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف ملک بھر سمیت سکھر میں بھی شہریوں اور تاجر رہنماؤں کا حکومت کے خلاف شدید رد عمل ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے اور حکومتی عوام دشمن فیصلوں کے خلاف سکھر کی مختلف تاجر تنظیمی حلقوں کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریچھوں کی واپسی ، 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کمی
پاکستان میں 7000 سے زائد غیرقانونی اور غیرمجاز فیول پمپس کام کر رہے ہیں، رپورٹ
عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو مزید پریشان کرنے کے بجائے انکی تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے۔ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے موجودہ حکومت نے عمران خان کی طرح عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و بجلی کی قیمت بڑھا کر اس حکومت نے ملک کا پہیہ جام کر نے کا فیصلہ کر دیا ہے ، پیٹرولیم کی قیمت بڑھ جانے کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہو جائیگا پاکستان کی غریب عوام پریشان حال زندگی بسر کررہی ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔
انہوں کہا کہ موجودہ حالات دیکھ کرلگتا ہے ملک اور پیچھے جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں اور حکومت کو عوام دشمن فیصلے واپس لینے کے احکامات دیں، تاکہ غریب متوسط طبقے کا درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔









