آن لائن ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ کی ارب پتی مالکن

بمبل وہ واحد ایپ ہے جہاں خواتین کو پہلے بات کرنے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین کو قبول کرنے اور مسترد کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

آن لائن ڈیٹنگ ایپ بمبل نے مالکن اور سی ای او وٹنی وولف ہرڈ کو ارب پتی بنا دیا ہے۔

نیویارک کی اسٹاک مارکیٹ میں بمبل کے حصص کی قدر 12 فیصد اضافے کے بعد 67 ڈالرز سے بڑھ کر 70 ڈالرز ہوگئی ہے جس سے ہرڈ کے کاروبار کی مالیت 1.5 ارب ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی آن لائن ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے جبکہ ایپ متعارف کرانے کے وقت مشہور امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ویلیم نے اس کی تشہیر کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آن لائن ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ کی مالکن وٹنی وولف ہرڈ ارب پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ 2014 میں ویٹی وولف ہرڈ نے ٹنڈر کی شریک بانی کی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد بمبل ایپ متعارف کرائی تھی۔

وٹی وولف ہرڈ کی جانب سے ‘بمبل’ کو متعارف کرانے کے بعد ایک روسی ارب پتی تاجر آندرے آندریو نے بھی آن لائن ایپ کو مالی مدد فراہم کی۔ آندرے خود ایک یورپین آن لائن ڈیٹنگ سائٹ ‘بدو’ کے مالک ہیں۔ ایپ کو کامیاب کرانے اور خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لیے ‘بمبل’ کی مالکن نے اس ڈیٹنگ ایپ کا ایک اصول وضع کیا کہ گفتگو میں پہل خواتین کریں گی۔

بمبل ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس ایپ میں صرف خواتین کو اختیار ہے کہ وہ مردوں کو پسند کریں گی۔ اس کے برعکس دیگر ایپس میں ہر شخص کو یہ آزادی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی خاتون کو پسند یا رد کرسکے۔

اس وقت بمبل ایپ دنیا کے 150 ممالک میں دستیاب ہے۔ ایپ کی بہترین کامیابی پر ویٹی وولف ہرڈ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘کتنا اچھا لگتا ہے کہ جب بات کرنے میں خاتون ابتداء کرتی ہے۔ شکریہ ان خواتین کا جن کی وجہ سے دیگر خواتین میں حوصلہ پیدا ہورہا ہے۔ شکریہ ان خواتین کا جو دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔’

گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا میں تقریباً 559 ادارے سامنے آئے ہیں اور بمبل ان 2 اداروں میں سے ایک تھی جن کی بنیاد ایک خاتون نے رکھی تھی۔

یہ بھی پرھیے

کیا منی بجٹ آئے گا یا ترقیاتی بجٹ پر چھری چلے گی؟

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق پچھلے سال دنیا کے 500 امیر ترین لوگوں نے 1.8 کھرب ڈالرز کمائے اور 91 فیصد حصص کی قیادت مرد کررہے ہیں لیکن آنے والے وقت میں اب خواتین بھی اس فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔

متعلقہ تحاریر