پرائز بانڈز کی رجسٹریشن سے قومی خزانے کو 63 ارب روپے کا فائدہ

بانڈز کو فروخت یا تبدیل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے پاس 31 مئی 2021 تک کا وقت ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاروں نے 25 ہزار روپے مالیت والے پرائز بانڈز فروخت کیے ہیں جن سے 63 ارب روپے قومی خزانے میں شامل ہوئے۔

حکومت پاکستان کے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی عائد کرنے کے بعد سرمایہ کار بانڈز فروخت کررہے ہیں۔ 25 ہزار روپے مالیت والے بانڈز پر پہلے کُل سرمایہ کاری 164 ارب روپے تھی جس میں سے 63 ارب روپے واپس قومی خزانے میں آگئی ہے جبکہ صرف 1.8 ارب روپے کے بانڈز ایسے ہیں جو لوگوں نے اپنے نام پر خریدے ہوئے ہیں۔

سرمایہ کاروں کو ان بانڈز کو فروخت یا تبدیل کرنے کے لیے 31 مئی 2021 تک کی مہلت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہر پاکستانی شہری ایک لاکھ 76 ہزار روپے کا مقروض

اسی طرح تین سال قبل حکومت پاکستان نے 40 ہزار روپے مالیت والے بانڈز پر بھی پابندی عائد کی تھی جن کی مجموعی قیمت 259 ارب روپے تھی۔

اس وقت 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے اور 1.8 ارب روپے کے بانڈز واپس نہیں کیے گئے ہیں۔ 31 دسمبر 2020 تک ان بانڈز کی رجسٹریشن کی مالیت تقریباً 21 ارب روپے تھی۔

متعلقہ تحاریر