آرگینک میٹ کمپنی چین کو گائے کا گوشت برآمد کرے گی

نجی کمپنی نے ہیٹ پروسس کے ذریعے گائے کے گوشت سے کھر اور منہ سے بیماری کا سبب بننے والے وائرس کو صاف کرنے کی مہارت حاصل کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ کراچی کی نجی آرگینک میٹ کمپنی کو چین میں گائے کا گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

کراچی کی نجی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ چینی کسٹمز حکام نے ان کی کمپنی کو گائے کا ہیٹ پروسس گوشت چین برآمد کرنے کی رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔

پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق کمپنی نے ہیٹ پروسس کے ذریعے گائے کے گوشت سے کھر اور منہ سے بیماری کا سبب بننے والے وائرس کو صاف کرنے کی مہارت حاصل کی ہے۔ اس مہارت کے سبب کمپنی کی دیگر منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا 3 سال بعد ڈھائی ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجراء

واضح رہے کہ 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین نے 51 دستاویزات، معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

چین گوشت برآمد
DAWN

اس موقع پر دونوں ممالک نے آئندہ 3 سال میں اپنے تجارتی حجم کو 15 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 20 ارب ڈالرز تک لے جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ان دستاویزات، مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں میں پاک چین راہداری کے منصوبے کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے اور مواصلات جیسے شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

2015 میں ہونے والے معاہدوں میں دونوں ممالک کے حکام نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آلات کی فراہمی کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے تھے۔ جبکہ چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کی وزارت برائے منصوبہ بندی و ترقی کے درمیان تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر