پی ایس ایکس میں 2 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ کاروبار

گذشتہ روز بھی کاروباری حجم کے لحاظ سے ایک دن میں ایک ارب 56 کروڑ روپے کے حصص کا ریکارڈ کاروبار ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز 2 ارب روپے سے زائد حصص (شیئرز) کا کاروبار ہوا ہے اور یوں ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم ہوگئی ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) میں کاروباری حجم پچھلے بلند ترین ہندسے کو عبور کرتے ہوئے 2.217 ارب روپے کے حصص پر بند ہوا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروباری حجم کے لحاظ سے ایک دن میں ایک ارب 56 کروڑ حصص کا ریکارڈ کاروبار ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رحجان برقرا رہا تھا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک روزہ کاروباری حجم 131 فیصد کے اضافے سے ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 922 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا تھا۔ جبکہ اس سے قبل رواں سال 11 فروری کو ایک ارب 12 کروڑ حصص کے سودے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

گردشی قرضوں میں 189 ارب روپے کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں بدھ کے روز 84 فیصد حصص کی خرید و فرخت ہوئی ہے۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے ورلڈ ٹیلی کام سرفہرست رہا جس کے 70 کروڑ 70 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ 49 فیصد چھوٹے پیمانے کے حصص کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔ تیزی کے باعث 67.13 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 85 ارب 36 کروڑ 18 لاکھ 78 ہزار 406 روپے کا اضافہ ہوا۔

بدھ کے روز جن اداروں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کا بھاؤ 927.04 سے بڑھ کر 16 ہزار 599 روپے، وائتھ پاکستان کا بھاؤ 138.26 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 981.84 روپے، رفحان میظ کا بھاؤ 150 روپے سے گھٹ کر 9 ہزار 350 روپے اور محمود ٹیکسٹائل کا بھاؤ 20 روپے گھٹ کر 400 روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 812 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ کا حجم 85 ارب روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 97 ارب روپے ہوگیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یومیہ تجارتی حجم کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ حجم نے 39 فیصد کے فرق کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور مارکیٹ بہتری کے اشاروں پر مثبت ردعمل دے رہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی پائیدار معاشی بحالی میں مدد ملی ہے تاہم خطرہ ابھی برقرار ہے۔

اس ضمن میں اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کار مزمل اسلم نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 156 کروڑ کے حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 28 ارب روپے بنتی ہے۔ پی ایس ایکس میں اس حجم کا کاروبار تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر