پاکستان میں گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت 11 لاکھ 24 ہزار ہوجائے گی۔

وفاقی بجٹ 2021-2022 آٹو موبائل سیکٹر کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والی 850 سی سی کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں خیبرپختونخوا کا حصہ کم کردیا

پاکستان کے مشہور آن لائن کار ڈیلنگ پلیٹ فارم پاک ویلز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گاڑیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کردیں۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی پرانی قیمت 11 لاکھ 98 ہزار روپے تھی جو کہ اب 11 لاکھ 24 ہزار روپے ہوجائے گی۔ پرنس پرل جو کہ پہلے 11 لاکھ 49 ہزار روپے کی تھی اب 10 لاکھ 77 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔ یونائیٹڈ براوو کی قیمت 10 لاکھ 99 ہزار روپے سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دسمبر 2020 میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ملک میں پہلی پالیسی بنائی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر