غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 54 ماہ کی بلند ترین سطح پر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کا کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں یورو بانڈز کے اجراء کے خلاف 1 ارب ڈالرز موصول ہو گئے، جس کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 54 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جو پچھلے ساڑے چار سالوں میں سبسے زیادہ ہیں۔
#SBP has received US$1.0bn proceeds of the government’s tap offering of its recently issued Euro Bond. Accordingly, SBP’s FX reserves, as on 13Jul21, have reached US$18.2bn, which is the highest level since Jan 2017.
— SBP (@StateBank_Pak) July 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کے ریکارڈ توڑ دیے
ایک ارب ڈالر کی آمد سے اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر اٹھارہ اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو مالی سال دوہزار پندرہ سولہ میں آٹھ اعشاریہ ایک ارب ڈالر تھے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24.4ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو مالی سال دوہزار سولہ میں تئیس اعشاریہ صفر نو آٹھ ارب ڈالر تھے۔
پاکستان نے 5 سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30 کروڑ ڈالرز، 10 سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر 40 کروڑ ڈالرز کے بانڈز جاری کیے تھے، جبکہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز بونڈز جاری کیے گئے تھے۔
مرکزی بینک نے یورو بانڈز کے اجراء سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تصدیق پیر کے روز کی تھی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایک تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے معاشی اشاریوں میں استحکام کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور ملکی صنعت مثالی ترقی کررہی ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ سالوں میں شرح نمو کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں 31 ارب ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جس میں بڑا ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہے۔