کھانے کس کے ذائقےدار؟ کے ایف سی ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا

صارفین کے ایف سی کے کھانوں کے معیار اور کامیابی کے راز پر گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

کھانوں کی بات نکلے تو پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کی مشہور فاسٹ فوڈ چین کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) کے ذائقے کی بات نکلی تو صارف اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے جس پر کے ایف سی ملک میں ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔

کراچی کی بریانی ہو یا لاہور کے پائے، ملک میں جب کھانوں کے اوپر کوئی بات ہو تو پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ اب ٹوئٹر پر دنیا کے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کے کھانوں کی بات نکلی تو صارفین اپنی اپنی رائے دیتے نظر آرہے ہیں۔

کینٹکی فرائیڈ چکن امریکا کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی چین ہے جس کا فاسٹ فوڈ دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس ریسٹورنٹ کی 100 سے زائد برانچز موجود ہیں۔ پاکستانی شہری بھی کے ایف سی کے برگرز اور فرائیڈ چکن سمیت دیگر ذائقےدار کھانے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔صارفین ٹوئٹر پر لذیذ کھانوں سے متعلق اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کے ایف سی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے،

کے ایف سی ٹوئٹر

یہ بھی پڑھیے

نئے تخلیق کاروں کے لیے یوٹیوب کا نیا فیچر متعارف

ایک طرف صارفین جہاں کے ایف سی کے کھانوں کو سب سے لذیذ قرار دے رہے ہیں وہیں چند افراد اس کا مذاق اڑاتے بھی نظر آئے۔

ٹرینڈنگ پر آنے کے بعد کے ایف سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مشہور سینڈوچ کی تصویر شیئر کی۔

ایک صارف فیضان احد نے نامور فٹبالر میسی سے مشاہبت رکھنے والے کے ایف سی کے ویٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لیونل میسی نے بارسلونا کو خیرآباد کہنے کے بعد اب کے ایف سی سے معاہدہ کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر