جشن آزادی پر کاسمیٹکس کی شاندار سیل
مختلف برانڈز نے اپنے پروڈکٹس کی قیمتیں 25 سے 50 فیصد تک کم کردی ہیں۔
یوم آزادی سے قبل اس عظیم دن کے جشن کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ اس سلسلے میں خواتین کے لیے مختلف برانڈز کی جانب سے سیل بھی لگائی جاتی ہے۔ ان دنوں کاسمیٹکس کے متعدد برانڈز کی جانب سے جشن آزادی سیل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ویسے تو جشن آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات فیشن میں ہیں لیکن مختلف برانڈز کی کاسمیٹکس سیل پر خواتین کا خاص رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
ملبوسات اور کاسمیٹکس کے مشہور برانڈ جے ڈاٹ نے اپنے تمام پروڈکٹس کی قیمتیں 25 فیصد کم کردی ہیں۔ اس لیے خواتین تیزی سے کاسمیٹکس خرید رہی ہیں۔ جے ڈاٹ کے کاسمیٹک کے برانڈ جے نوٹ کی مشہور پروڈکٹ بی بی کریم ہے جس کی قیمت تقریباً 1500 روپے ہے لیکن یہ سیل پر1100 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح مختلف پروڈکٹس پر قیمتیں کم ہونے سے خواتین کی بڑی تعداد کاسمیٹکس خریدنے میں مصروف ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
جے ڈاٹ کے اسٹور پر موجود چند خواتین سے جب پوچھا گیا کہ وہ آن لائن سیل کے بجائے اسٹور آنے کو ترجیح کیوں دیتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سیل میں کاسمیٹک کے پروڈکٹس کے محدود شیڈز ہوتے ہیں جبکہ انہیں آؤٹ لیٹ پر زیادہ ورائٹی مل جاتی ہے۔
کاسمیٹکس کے مشہور برانڈ رواج نے بھی 30 فیصد سیل لگا رکھی ہے۔ کاسمیٹک برانڈ میک اپ سٹی نے بھی خواتین خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چند پروڈکٹس کی قیمتیں کم کی ہیں۔
View this post on Instagram
یکم اگست سے شروع ہونے والی کاسمیٹکس سیل مہینے کے آخر تک جاری رہے گی۔