پاکستان میں موبائل فونز بنانے کے لیے سام سنگ اور ہواوے میں مقابلہ
سام سنگ کی طرف سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے بعد ہواوے نے بھی اقدامات تیز کردیے

موبائل فون کمپنیز کے درمیان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی جنگ تو چلتی رہتی ہے لیکن اب سام سنگ اور ہواوے پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔
وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس میں چھوٹ دینے کے بعد مختلف سرمایہ کاراور موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں دلچسپی لے رہی ہیں جس میں سام سنگ، ہواوے اور ویوو پیش پیش ہیں۔ رواں سال کی شروعات میں چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب کوریا کی موبائل کمپنی سام سانگ نے ہواوے کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کرنے والی چینی کمپنی ہواوے نے رواں سال کی شروعات میں پاکستان کے بزنس مین جاوید آفریدی سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا۔ پاکستان کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے گزشتہ مہینے کورین کمپنی سام سنگ نے بھی لکی گروپ کے ساتھ معاہدہ کرلیا اور انہیں کراچی میں سام سنگ موبائل فون بنانے کی اجازت مل گئی۔
ICT IS THE FUTURE.
HUWAEI & JW GROUP WILL ENHANCE THE COOPERATION FOR DIGITAL PAKISTAN. pic.twitter.com/pwCBetyG0a— Javed Afridi (@JAfridi10) March 4, 2021
پاکستان میں موبائل فون کی بڑی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے چینی ٹیکنالاجی کمپنی ویوو نے بھی فیصل آباد میں اپنی انڈسٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ممکنہ طور پر ایک کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنیز نے رواں سال کے 2 ماہ میں 12 لاکھ سے زائد موبائل فون فروخت کیے جس میں صارفین نے سب سے زیادہ سام سنگ کے فونز کو پسند کیا۔ اس دوڑ میں چینی کمپنی اوپو دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں آئی فون اور سام سنگ کا مقابلہ کرنے والی ہواوے پاکستان میں صارفین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔
Samsung, the world’s largest smartphone maker, is set to assemble mobile phones in Pakistan by December in a joint venture with Lucky Group pic.twitter.com/D13gsxFtRO
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) July 16, 2021
یہ بھی پڑھیے
سام سنگ فونز اب پاکستان میں بنیں گے
کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت پاکستان میں 33 لاکھ موبائل فون مقامی سطح پر تیار ہورہے ہیں اور دسمبر 2022 تک 5 جی موبائل فون کی تیاری بھی عمل میں لائی جائے گی
واضح رہے کہ پاکستان نے 2020 میں پہلی بار موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی پالیسی دی تھی جس کا مقصد دنیا بھر سے سرمایہ کاروں اور موبائل کمپنیز کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کے لیے آمادہ کرنا تھا۔