پاکستانی ’بازار‘ نے 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی
وسیم اکرم نے بازار کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان کے نوجوانوں نے آن لائن اسٹارٹ اپ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ ایک سال پرانے اسٹارٹ اپ بازار نے 3 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نوجوانوں کو مبارکباد دے رہی ہیں۔
ٹیک کرنچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال قبل شروع ہونے والا اسٹارٹ اپ بازار پاکستان میں تاجروں کے لیے بزنس ٹو بزنس مارکیٹ پلیس بنا رہا ہے اور ان کی بُک کیپنگ کو ڈیجیٹل بنانے میں بھی مدد فراہم کررہا ہے۔ بازار کے سی ای او کہتے ہیں کہ انہوں نے جنوبی ایشاء کی مارکیٹ میں سیریز اے راؤنڈ میں 3 کروڑ ڈالر کے فنڈز جمع کرلیے ہیں۔ بازار کے شریک بانی حمزہ جاوید کا کہنا ہے کہ بازار کا بزنس ٹو بزنس مارکیٹ پلیس تاجروں کو معیاری قیمت پر اشیاء خریدنے اور انہیں بڑی فہرست کا انتخاب کرنے کی صلاحیت مہیا کرتا ہے۔ اس وقت بازار کراچی اور لاہور میں تاجروں کو سروسز فراہم کررہا ہے جبکہ ان کی ایزی کھاتہ سروس ملک بھر میں موجود ہے۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بازار کو 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
– Many congratulations to @BazaarTechPK for raising $30M funding, hitting Pakistan’s largest Series A round. Hats off to the team for building an ecosystem to digitize retailers in the country- fantastic work! Ecstatic to join the journey…https://t.co/3r1Li1u5H5
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
تاریخی سرمایہ کاری حاصل کرنے پر وزیراعظم کی ایئرلفٹ کو مبارکباد
آئی ٹی ماہر جہاں آرا نے بازار ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ اپنے سفر میں آگے بڑھیں گے تو لوگوں کو مزید طاقت اور حوصلہ ملے گا۔
Congratulations Saad Jangda and Hamza Jawaid on the Series A raise. Really delighted to hear the news. More power to you as you move ahead in your journey. #entrepreneurship #startups https://t.co/LmXklGSIuV
— jehan_ara (@jehan_ara) August 24, 2021