حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ
حصص کے حصول میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 30 ستمبر تک اپنی پیشکش سامنے لا سکتی ہیں۔

حکومت پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اظہار دلچسپی کے نوٹس طلب کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اسٹیل ملز کے حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ حکومت ایئر لائن کی بحالی کے لیے اقدامات کرئے گی۔ تاہم، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے حکومت کی معاشی پالیسیز کو مثبت قرار دے دیا
حصص کے حصول میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 30 ستمبر تک اپنی پیشکش سامنے لا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ ،اسٹیل ملز کے 51 سے 74 فیصد حصص فروخت کے لیے سامنے رکھے گی۔
واضح رہے کہ اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت 1 ملین ٹن ہے جو 3 ملین ٹن تک بڑھائی جاسکتی ہے۔