پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نیا مسافر بردار طیارہ شامل
نیا مسافر بردار طیارہ امریکا سے درآمد کیا جارہا ہے جو انتہائی کم ایندھن پر چلنے کی صلاحیت رکھتاہے

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے، حال ہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بیڑے میں مسافر بردار طیارہ شامل کیاجائےگا۔
یہ بات پی آئی اے کےسی ای او ارشد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئے بتائی، انہوں نے کہا کہ”پی آئی اے مینجمنٹ ایک اورمسافر بردار طیارہ اے 320 کو فضائی بیڑے میں شامل کرنے جارہی ہے، ہمارا مقصد سفری سہولتوں کوبہتر بنانا ہے”۔
By the grace of #AlMighty & Yrs of wait, #PIA management humbly announces induction of yet another #A320 aircraft in its fleet. The aim is to improve product & provide enhanced travel services to our worthy guests. Spl thx to @GovtofPakistan & Min of Finance for the support, pic.twitter.com/CpWRZn7H2F
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) September 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، پی آئی اے کی نجکاری موخر
کم ایندھن سے چلنے والا مسافر بردارطیارہ امریکہ کے بینک سے لیز پر حاصل کیا گیا ہے جوکہ منگل کو اسلام آباد پہنچا۔پاکستان رواں ماہ مزید ایک ایئربس طیارہ حاصل کرےگا۔
قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ادارے کےنقصانات کوپوراکرنےکیلیے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے تحت نئے طیاروں کوفضائی بیڑےمیں شامل کیاجارہاہے۔
حال ہی میں جرمن ایئرلائن لفتھینسانےپاکستان میں اپنا فضائی آپریشن بحال کرنےکااعلان کیاہے جبکہ برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز نے 2019 میں دس سال سے زائد وقفےکےبعدملک میں پروازیں دوبارہ شروع کی تھیں۔









