پاکستانی نژاد صابر سمیع کے ایف سی کے نئے سی ای او نامزد

سمیع کے ایف سی ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور کے ایف سی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آئی بی اے سے ایم بی اے کرنے والے صابر سمیع کو ‘یم برینڈز’ نے کے ایف سی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کیا ہے۔ بزنس وائر کے مطابق وہ یکم جنوری 2022 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہنے والے سمیع اس وقت کے ایف سی ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور کے ایف سی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ سال پاکستانی معیشت کے لیے ترقی کاسال ہوگا، فچ کی پیشگوئی

کمپنی کے ساتھ اپنے سابقہ کیرئیر میں 54 سالہ سمیع نے KFC پاکستان، مشرق وسطیٰ، ترکی، شمالی افریقہ اور ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دئیے ہیں۔

یم برینڈز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ "صابر میں لیڈرشپ کی غیرمعمولی صلاحیت  ہے، وہ ہمارے کاروبار میں مہارت اور معلومات رکھتے ہیں اور انہوں نے دنیا بھر کی مارکیٹوں میں KFC کے فروغ  میں اہم کردار ادا کیا ہے”۔

سمیع صابر نے کہا کہ وہ کے ایف سی کے قابل اور محنتی فرینچائز پارٹرنرز کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس مضبوط اور مشہور زمانہ برینڈ کی ترقی میں اضافے کے لیے کام کریں گے۔

بزنس وائر کے مطابق کے ایف سی ایشیا تیزی سے ابھر رہا ہے جس میں 17 منڈیاں شامل ہیں، کے ایف سی ایشیا اس وقت صابر سمیع کے زیرانتظام ہے جس میں کے ایف سی کے 15 فیصد ریسٹورینٹس شامل ہیں۔

سمیع نے کے ایف سی کے کاروبار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ وہ پاکستان، مشرق وسطیٰ، ترکی اور شمالی افریقہ کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

بزنس وائر کے مطابق سمیع KFC کینیڈا اور ترکی کے کاروباری اداروں کے جنرل منیجر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔

یم انکارپوریٹڈ میں شامل ہونے سے پہلے صابر سمیع پراکٹر اینڈ گیمبل، کوکا کولا کمپنی اور ریکٹ بینکیزیئر میں مختلف پوزیشنز پر فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر