جی ایف ایس نارتھ ٹاؤن فیز2 میں شاہد خان آفریدی اکیڈمی کا افتتاح

معروف صنعت کارگروپ جی ایف ایس نے نارتھ ٹاؤن فیز2 میں شاہد خان آفریدی اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔اکیڈمی کا افتتاح شاہد خان آفریدی اور جی ایف ایس بلڈز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای اوعرفان واحد نے کیا۔

اس موقع پر قرعہ اندازی بھی کی گئی، تقریب میں شہریوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی سیاسی قیمت چکانا پڑے گی،چیئرمین ایف بی آر

کیا ڈان اور ٹربیون پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے مخالف ہیں؟

تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم سب کا تعلق انہی علاقوں سے ہے، ڈیفنس میں رہنے والے اور ان علاقوں میں بسنے والے لڑکوں کی سوچ الگ ہوتی ہے، کوشش ہوگی کہ اس اکیڈمی کواسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے تا کہ تمام کھیل کھیلے جائیں۔

جی ایف ایس بلڈز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای اوعرفان واحد نے شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو معیاری رہائش اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔

عرفان واحد نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کے شاہد آفریدی ا کیڈی سے بہتر کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک کا نام روشن کر ینگے ۔ اس موقع پرمحسن واحد اور جے ڈی سی کے  ظفر عباس بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر