تجارتی خسارے پر تبصرہ : تجزیہ کار نے مفتاح اسماعیل کو دن میں تارے دکھادیے

چاچا اگر آپ اپنے دور میں برآمدات پر توجہ دیتے تو یہ خسارہ بہت کم ہوتا، ن لیگ کے دور میں برآمدات میں صفر فیصد اضافہ ہوا، سمیع اللہ طارق

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو  تجارتی خسارے  پر تبصرہ مہنگا پڑگیا۔معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے  مفتاح اسماعیل کو آئینہ دکھا دیا۔

مفتاح اسماعیل  نے تجارتی خسارے کے تازہ اعداد و شمار شیئر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹار بکس کافی نے گزشتہ برس کتنے ارب ڈالر کا منافع کمایا؟

فروری 2022، پاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ جی ڈی پی کی شرح اور مجموعی  رقم دونوں لحاظ سے 32 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ 8 ماہ میں  سب سے زیادہ ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عجلت میں تیار کی گئی ایمنسٹی اسکیم تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مزید خراب کر دے گی، دونوں  پہلے سے ہی اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے لکھا کہ چاچا اگر آپ اپنے دور میں برآمدات پر توجہ دیتے تو یہ خسارہ بہت کم ہوتا۔ برآمدات میں سالانہ 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے 5سالوں میں تقریباً صفر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر