ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں گزشتہ مالی سال میں9 فیصد اضافہ

مالی سال 2021 کے اختتام پر ٹیلی کام کے ملکی شعبے کی آمدن 592 ارب سے بڑھ کر 644 ارب روپے تک بڑھ گئی

ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں گزشتہ مالی سال کے دوران 9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ 2021 کے مطابق مالی سال 2020 میں شعبے کی آمدنی 592 ارب روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے اختتام پر ٹیلی کام کے ملکی شعبہ کی آمدن 644 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے رمضان کے لیے 8 ارب 28 کروڑ کا ریلیف پیکج منظور کرلیا

امریکہ، اسپین، جرمنی اور اٹلی کیلیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 2021 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی  آمدنی میں 52 ارب روپے یعنی 8.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 202 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی جبکہ اس دوران شعبے نے مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو 226 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر