پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال نجی شعبے کے قرضے دوگنے
وزارت خزانہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان نجی سعبے کے قرضے 797 ارب روپے رہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران نجی شعبے کے قرضے 797 ارب روپے رہے۔
سات ماہ کے دوران نجی شعبے نے قرضوں کی مد میں 797 ارب روپے وصول کیے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں نجی شعبے کے قرضے 315 ارب روپے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط ملنے کے بعد روپیہ مستحکم
آئی ایم ایف پاکستان کی کامیاب معاشی پالیسیز کا معترف، 1ارب ڈالر کی قسط بحال
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا جنوری 2022 زرعی شعبے کے قرضے 740 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جولائی تا جنوری 2021 زرعی شعبے کے قرضے 716 ارب روپے تھے۔
اسی طرح مینوفیکچرنگ شعبے کے قرضے 632 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے، گزشتہ مالی سال انہیں 7 ماہ میں مینوفیکچرنگ شعبے نے 83 ارب روپے کے قرضے لئے تھے۔
مینوفیکچرنگ شعبے میں صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کے قرضے 311 ارب روپے رہے، پچھلے مالی سال 7 مہینوں میں ٹیکسٹائل کے قرضے 37 ارب 70 کروڑ روپے تھے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیاد قرضے تعمیراتی شعبے، ٹرانسپورٹ اور مواصوالات کے شعبے نے لئے۔