ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ،اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار
انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے کمی کے بعد 185.62 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 186.80 روپے پر فروخت ہوا، اسٹاک مارکیٹ 255 پوائنٹس کی کمی پر بند
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے معیشت پر مثبت اثرات کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے کمی کے بعد 185 روپے 62 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 186 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں ڈیزل کی فروخت بند، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
معیشت کے مثبت اعشاریے سابقہ حکومت کی شاندار کارکردگی کے مظہر
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات شروع ہونے کی خبر کے باعث ڈالر کی خریدار میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ عید کی آمد سے قبل ترسیلا زرمیں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 255 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔









