پاک سوزوکی نے پھر گاڑیاں 40ہزار سے سوالاکھ روپے تک مہنگی کردیں

آلٹو 50سے 65 ہزار، کلٹس 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک مہنگی،سوئفٹ کی تینوں اقسام کی قیمتوں میں بھی 80ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ

پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 سے ایک لاکھ29ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ 

پاک سوزوکی موٹرز نے نئی قیمتوں کی فہرست جاری کردی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

”کِیا“ لکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتیں 2 سے 3 لاکھ روپے بڑھادیں

گاڑیوں کی درآمدات 50فیصد اضافے سے244ملین ڈالر تک جاپہنچی

پاکستان میں گاڑیوں کی آن لائن خرید وفروخت  کا پلیٹ فارم مہیا کرنے والی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق پاک سوزوکی نے آلٹو کی تینوں اقسام کی قیمتوں میں بالترتیب 50ہزار سے 65 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے۔

50 ہزار روپے اضافے کے بعد آلٹو وی ایکس 14لاکھ 75ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آر 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 33ہزار روپے جبکہ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 65ہزار روپے اضافے کے بعد 19لاکھ 51ہزار روپے ہوگئی ہے۔

پاک وہیلز کے مطابق پاک سوزوکی نے کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت 23لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 90ہزار روپے اضافے کے بعد کلٹس وی ایکس ایل 25لاکھ 64ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد کلٹس اے جی ایس کی نئی قیمت 27لاکھ 62ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کی قیمتوں میں بھی 65 سے 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ویگن آر کے وی ایکس آر ویرنٹ کی قیمت 65ہزار روپے اضافے کے بعد 20لاکھ 84ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70ہزا رروپے اضافے کے بعد  21لاکھ 99 ہزار او رویگن آر اے جی ایس کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 23لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ کی تینوں اقسام کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 80ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔80 ہزار روپے اضافے کے بعد سوئفٹ جی ایل ایم/ٹی کی قیمت 27لاکھ 74ہزا ر روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 90ہزا رروپے اضافے کے بعد 29لاکھ 98ہزار جبکہ سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی ایک لاکھ 29ہزار روپے اضافے کے بعد 32لاکھ 98ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

پاک سوزوکی نے بولان کی تینوں اقسام کی قیمتوں میں بھی 45، 45 ہزار روپے اضافہ کردیا ہے جبکہ سوزوکی راوی کی قیمت میں بھی 40 ہزا روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر