ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.07 روپے کا اضافہ ریکارڈ
معاشی ماہرین کا کہنا ہے چین سے 2.30 ارب ڈالر کی امداد ملنے کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپیہ 07 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ آج روپے کے مقابلے میں ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (FAP) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 206.5 روپے اور 208.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
بائیکیا سرمایہ کاروں سے ایک کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب
شوکت ترین کی احسن اقبال پر تنقید، معاشی ترقی کا طریقہ بھی بتایا
اسی طرح یورو کی قیمت میں بھی 1.02 روپے کی کمی ہوئی ، گزشتہ روز یورو 220.05 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ آج 219.03 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/BxztniOacU pic.twitter.com/CrkVMQu4D6
— SBP (@StateBank_Pak) June 28, 2022
جاپانی ین دو پیسے کی کمی کے ساتھ 1.52 روپے پر بند ہوا۔
برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا ، گزشتہ روز برطانوی پاؤنڈ روپے کے مقابلے میں 256 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ 253.99 روپے پر بند ہوا۔
اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 29 پیسے کی کمی سے بالترتیب 56.32 روپے اور 55.11 روپے پر بند ہوئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے چین سے 2.30 ارب ڈالر کی امداد ملنے اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے ممکنہ معاہدے کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔









