رائڈ شیئرنگ ایپ کریم نے کار پولنگ سروس متعارف کرادی

کارپولنگ سروس کے ذریعے ایک ہی ادارے کےایسے 3افراد جو قریب رہائش رکھتے ہوں ایک کار میں روزانہ دوطرفہ سفر کرسکیں گے، دور دراز علاقوں اور شہروں کیلیے 6 اور 12 گھنٹے کیلیے گاڑی بک کرانے کی سہولت بھی متعارف کرادی

رائڈ شیئرنگ اسٹارٹ اپ کریم نے کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے مختص اپنے سروسز سوٹ میں کار پولنگ سروس متعارف کرادی۔

کریم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارپولنگ سروس کے ذریعے ایک ہی ادارے کےایسے 3افراد جو قریب رہائش رکھتے ہوں ایک کار میں روزانہ دوطرفہ سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

این بی پی کا توانائی کی بچت کیلئے ورک فرام ہوم کا اقدام

یکم جولائی کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

کریم کا کہنا ہے کہ کار پولنگ سروس کو فی الحال متعدد نامور ادارے استعمال کر رہے ہیں، جن میں نیسلے، سیفائر، پیکجز، بی اے ایس ایف، ساڈیٹیک، اکاسکس، ریپیئر ڈیسک، وغیرہ شامل ہیں۔

کریم نےآدھے اور پورے دن کے کیلیے گاڑی بک کروانے کی سروس بھی متعارف کروائی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین بالترتیب 6 اور 12 گھنٹے کیلیے ایک کپتان اور گاڑی کو بک کرسکتے ہیں۔اس سروس کے ذریعے صارفین غیر فعال علاقوں میں سفر کر سکتے ہیں اور غیر فعال شہروں میں انٹر سٹی  سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کریم نے ایک اور سہولت بھی متعارف کرائی جس کے ذریعے کمپنیاں کارپوریٹ خدمات کے تمام فوائد حاصل کرسکتی ہیں ۔ اس سہولت کے تحت  کمپنی کے بجائے براہ راست ملازمین کو  بل ارسال کیے جاسکتے ہیں۔

کریم کا کہناہے کہ  یہ سہولت پہلے ہی پاور سیمنٹ، پی آئی سی جی، ہپاگ للائڈ،سیلز فلو،میپل لیف اوردراز جیسی کمپنیاں استعمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر