کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر اب کتنے پیسے کٹیں گے؟
اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر صارف 23.45 روپے ادا کرنا ہوں گے

اسٹیٹ بینک نے صارفین کیلیے اے ٹی ایم چارجز میں بڑا اضافہ کردیا.
اب اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر تقریباً5 روپے اضافی ادا کرناپڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کریڈٹ کارڈ پر پروسینگ چارج کے نام پر 2 فیصد زائد چارج کرنا خلاف قانون ہے، سلمان صوف
تمام تر شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز ندار
مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر صارف 23.45 روپے ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے پر صارفین کو 18.75 روپے ادا کرنا پڑتے تھے۔
کمرشل بینکوں نے اگلی ششماہی کیلئے اے ٹی ایم شیڈول آف چارجز جاری کر دیئے، ون لنک اے ٹی ایم پر فی ٹرانزیکشن چارجز میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ، ایک ٹرانزیکشن کے 23 روپے 45 پیسے وصول کیئے جائیں گے، اکاونٹ ہولڈر اپنے بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرے گا تو 3 روپے 13 پیسے چارجز ہونگے
— Shakeel Ahmed (@shakeel_ahmed9) July 3, 2022
کمرشل بینکوں کے نئے شیڈول کے مطابق اب دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے پر صارف کو2.50 روپے کے بجائے 3.13 روپے ادا کرنا ہوں گے گے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
ATM withdrawal charges on every transaction is but a setback to the formally economy of Pakistan. More the charges, the more people will be discouraged to access their bank accounts. Ease!
— Sumeet Rathore 🇵🇰 (@gratified01) July 3, 2022
سمت راٹھور نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز بڑھانا پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے چارجز زیادہ ہوں گے اتنی ہی بینکوں تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
All over the world Paperless transactions are encouraged but in Pakistan we pay Tax for paperless transactions, ie I pay 10K to a friend ( use ATM no charges, take cash and hand over ) , but if i pay via bank then my bank charges me FED + Digital Tr Fee, why ? @UBLDigital
— Asfandi Yar (@iAsfandiYar) July 1, 2022
اسفندیار نامی صارف نے لکھا کہ دنیا بھر میں پیپر لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہم پیپرلیس ٹرانزیکشن کے لیے بھی پیسے ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اے ٹی ایم چارجز میں کیا گیا اضافہ رواں سال 31 دسمبر تک نافذ العمل رہےگا۔









