شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، تمام پاکستانیوں پر بجلی گرا دی

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق وفاقی حکومت نے تین مرحلوں میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کرے گی۔

شہباز اسپیڈ عوام کی جڑوں میں بیٹھنے لگی، بجلی کے ریٹ میں 7 روپیہ 91 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور، پہلے مرحلے میں جولائی کا بنیادی ٹیرف 3.5 روپے مہنگا ہوگا۔

شہباز اسپیڈ آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لیے اور تیز ہوگئی ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کو منانے کے لیے تاریخ کے کٹھن ترین فیصلے کی منظوری دے دی یے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہونے کی تردید

اسٹیٹ بینک نے اے اے او آئی ایف آئی کے مزید شرعی معیارات اپنا لیے

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری کو منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری ٹیک اپ نہیں ہو سکی تھی۔

بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسے کا ہے اور یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یے۔

دوسرے مرحلے میں اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔

تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

نیپرا وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد اس کا نوٹیفیکشن کرے گا جس کے بعد واضح ہوگا کہ کس یونٹ سلیب کے لیے کتنا اضافہ ہوا ہے اور اس سے بنیادی ٹیرف میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت کا یہ فیصلہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بجلی کے جھٹکوں سے کم نہیں یے، اس سے صنعتی اور کمرشل یونٹ مزید مہنگا ہوگا جو مہنگائی کے سونامی کی شدت میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ تحاریر