اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں: مفتاح اسماعیل اپنی سی وی پیش کرنے لگے
وفاقی وزیر خزانہ نے معیشت کی بہتری کے لیے اسحاق ڈار کی واپسی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی معاشی معاملات کو سنبھالنا جانتا ہوں۔
پاکستانی معیشت میں بہتری ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کی افواہیں عروج پر ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے کارنامے پیش کرنے پر مجبور ہوگئے ، کہتے ہیں کہ میں بھی معاشی معاملات کو سنبھالنا جانتا ہوں۔
آج نیوز چینل کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے پروگرام "فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا جتنا یہ ملک میرا یا کسی اور پاکستانی ہے اتنا ہی یہ ملک جناب اسحاق ڈار صاحب کا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمدن میں جون میں 32فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک نے اے اے او آئی ایف آئی کے مزید شرعی معیارات اپنا لیے
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے سوال اٹھایا کہیں ایسا تو نہیں کہ سخت فیصلے آپ سے کروالیے جائیں اور پھر اسد عمر کی طرح ہٹا دیا جائے۔ اس پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہماری پارٹی میں اس قسم سوچ نہیں ہے ، یہاں عمران خان نہیں ہے ، یہاں نواز شریف اور شہباز شریف ہیں ، آج حفیظ کی تعریف کی اور اگلے ہی روز ان کی چھٹی کردی ، آج اسد عمر کو دل و جاں سے لگا رکھا اگلے ہی لمحے غیر کردیا۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پارٹی میں وزارتیں تبدیل ہوتی ہیں ، اگر ڈار صاحب یا کسی اور وزیر خزانہ بنانا ہے تو یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے ، میں اس سے اختلاف نہیں کروں گا۔
اسحاق ڈار کی واپسی کی باتیں۔۔ کیا ملک کو اس سنگین معاشی بحران سے اسحاق ڈار ہی نکال سکتے ہیں؟#FaislaAapKa
Aaj News@MiftahIsmail pic.twitter.com/KhdXLF7BTo— Asma Shirazi (@asmashirazi) July 5, 2022
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے ایک سوال کے جواب پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا میں تو اپنی پوری کوشش کررہا ہوں ، جو ہم نے مشکل فیصلے کرنے تھے وہ ہم نے کیے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اب تک ایسی کوئی بات میرے تک نہیں پہنچی کے مجھے ہٹایا جارہا ہے اور نہ ہی میں نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا ہے ، پارٹی میرے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہم آئی ایم ایف کے ایگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں ، آئی ایم ایف کی منظوری سے ہم نے بجٹ کو منظور کیا ہے ، میری تمام کوششوں کو آئی ایم ایف نے سپورٹ کیا ہے ، آپ کے پروگرام میں آنے سے قبل بھی میں آئی ایم ایف کے مشن چیف کے ساتھ میسجز پر بات کررہا تھا ، مطلب یہ ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا میں مزید قرضوں کے لیے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے لوگوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔
اپنی کارکردگی بتاتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا 20 سے 25 سال میں نے بزنس کیا ہے ، اللہ کے فضل سے ایک کامیاب بزنس چلا رہا ہوں ، اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ، معیشت کی بہتری کے لیے کچھ چیزیں تو مجھے بھی آتی ہیں۔









