بندرگاہوں پر پھنسے 85 لگژری درآمدی اشیا کے 900 کنٹینرز ریلیز کرنیکا فیصلہ

ای سی سی نے بندرگاہوں پر پابندی کے بعد بندرگارہوں پر پہنچنے والی اشیا کی کلیئرنس کیلیے پالیسی میں ایک مرتبہ نرمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )نے بندرگاہوں پر پابندی کے بعد بندرگارہوں پر پہنچنے والی اشیا  کی کلیئرنس کیلیے پالیسی میں ایک مرتبہ نرمی کی منظوری دیدی، لگژری درآمدی اشیا پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔

ای سی سی نے ایف بی آر کے ایس آر او 598 میں ایک دفعہ کی محدود نرمی دینے کی منظوری دے  دی ہے۔حکام کے مطابق بندرگاہوں پر پڑے 85 لگژری آئٹمز کے 900 کنٹینرز پھنس گئے تھے،یہ کنیٹینر 19 مئی 2022 سے پہلے خریدے جاچکاےتھے۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر وکیل فیصل نقوی نے اسحاق ڈار کی کارکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا

کسٹم عملے نے طورخم سرحد سے 39 ٹن یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

حکومت نے 19 مئی 2022 کو ایک دن میں پرتعیش درآمدی اشیا پر پر پابندی لگادی تھی، اس پابندی سے پہلے بیرون ملک سے پہنچنے والا  سامان بندرگاہوں پر پھنس گیا تھا۔کسٹم حکام اس سامان کو کلیئر نہیں کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق اب ایک دفعہ کے کیے بندرگاہوں پر پڑے 900 کنٹینرز کلیئر ہوسکیں گے، کسٹم کلیئرنس سے اربوں روپے کا ٹیکس ملے گا جبکہ پرتعیش درآمدی اشیا پر  مستقل پابندی لگی رہے گی۔

متعلقہ تحاریر