ڈالر کی اونچی اڑان جاری، مزید2.19روپے مہنگا
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 210 روپے10 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے مہنگا

درآمدی ادائیگیوں کیلیے ڈالر کی طلب میں اضافے اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے19 پیسے کی کمی کے بعد 210 روپے10 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
سخت حکومتی اقدامات: گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہؔ
امپورٹڈ موبائل فونز کی حوصلہ شکنی کے لیے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کی بھرمار
انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں 07 جولائی 2022 کو ڈالر 207.91 روپے پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں 2.19 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 210.10 روپے پر بندہوا۔
یاد رہے کہ 22جون 2022 کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 211 روپے بند ہوا۔









