پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کے حکام نے امید ظاہر کہ آئند چند دنوں میں دوست ملکوں سے مالیاتی تعاون سامنے آجاتے ہی صورت حال بہت بہتر ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہے، ڈیفالٹ جیسی باتیں نہ کی جائیں،  پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلی حکام نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آئی ایم ایف کے بغیر اگلا ایک سال بہت مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟

ملک کی معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک

حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہیں گے تو بیرونی فنانسنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا، حکومت نے تمام مشکل فیصلے کر لیئے ہیں، ایکسچینج ریٹ پکڑ کر رکھیں گے تو زرمبادلہ ذخائر مزید گر جائیں گے۔

حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک ہاتھ باندھ کر مزے سے نہیں بیٹھا، ضرورت کے مطابق مداخلت کرتے ہیں، آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ سے معائدے کی جلد منظوری لی جائے، آئی ایم ایف نے 15 اگست کے بعد بورڈ سے قسط کی فوری منظوری کا یقین دلایا ہے۔

حکام اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اس مالی سال مہنگائی کا تخمینہ 18 سے 20 فیصد ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ پائیدار ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کے مطابق مرکزی بینک معاشی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے، روپے کی قدر مستحکم رکھنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں، روپے کی قدر کے لیے پے در پے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ  ہونے کے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، کیونکہ آئی ایم ایف اور امدادی ممالک ساتھ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے، پاکستان کے حالات سری لنکا اور گھانا سے بالکل مختلف ہیں،  پاکستان میں غیر ضروری درآمدات میں کمی کی گئی ہے، تمام مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اب مشکل حالات نہیں۔

مرکزی بینک کے حکام نے امید ظاہر کہ آئند چند دنوں میں دوست ملکوں سے مالیاتی تعاون سامنے آجاتے ہی صورت حال بہت بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ تحاریر