بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا حکام کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اضافہ تین اقساط میں کیا جائے گا۔

اقتصادی بیل آؤٹ پیکج کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرائط کو پورا کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کے روز بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے

نیپرا حکام کی جانب سے فیصلے کے اطلاق کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ تین قسطوں میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ساڑھے 4 ماہ میں زر مبادلہ کے ذخائر نصف سے بھی کم رہ گئے

اسٹیٹ بینک کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری

نیپرا حکام نے 20 جولائی کو حکومتی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں بغیر کسی تبدیلی کے اسے منظور کر لیا تھا۔

نیپرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی حکومتی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہے ، وزارت پاور ڈویژن اب نوٹیفکیشن کو فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے ڈسکوز کو بھیجے گا۔

نیپرا نے اپنے بیان میں کہا ے کہ بجلی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ تین مراحل میں بڑھایا جائے گا، یعنی جولائی کے بعد اگست ، ستمبر اور اکتوبر میں۔

نیپرا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 100 یونٹس اور 101 سے200 تک یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق حکومتی نوٹیفکیشن کے ساتھ ہوگا۔ اس طرح، اوسط ٹیرف میں اضافہ رواں ماہ کے دوران 3.50 روپے فی یونٹ کی شرح سے لاگو ہو جائے گا، اس کے بعد اگست تا ستمبر بلنگ میں مزید 3.50 روپے فی یونٹ اور بقیہ 91 پیسے فی یونٹ اکتوبر میں ہو گا۔ قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

متعلقہ تحاریر