سعودی عرب نے پاکستان کی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو سہارا دے دیا
سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی رقم رواں ہفتے میں پاکستان کو دوبارہ ڈیپازٹ کرائی جائے گی۔
سعودی عرب نے ڈوبتی پاکستانی معیشت کا ہاتھ تھام لیا، 3 ارب ڈالر کی سپورٹ سے معیشت کی جان میں جان آگئی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور معیشت کے استحکام کے اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
معاشی میدان میں پاکستان کی اہم کامیابی، سعودی عرب دوستی کا ساتھ نبھا دیا ہے اور پاکستان کے معاونت کے لیے گرین سگنل دے دیا یے۔
یہ بھی پڑھیے
متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
وفاقی حکومت کا بڑا یوٹرن، تاجروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی ختم
سعودیہ عرب جلد 3 ارب ڈالر کی پاکستان کو مدد فراہم کرے گا، یہ رقم پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پڑی ہوئی ہے اور اگست کے تیسرے ہفتے میں واپس کرنا ہے۔
سعودیہ عرب کی جانب سے ہفتے کے دوران پاکستان کو رقم دوبارہ ڈیپازٹ کرائی جائے گی رقم پاکستان کو مالی مشکلات میں معاون ثابت ہوگئی۔
سعودیہ عرب پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا ماہانہ ادھار تیل بھی فراہم کرے گا تیل کی سہولت 10 ماہ کے لئے ہو گی۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مالی معاونت آئی ایم ایف کی قرض کی راہ کو ہموار کرنے میں مدد دے گی، رواں ماہ آئی ایم ایف سے تقریباً 1.17 ارب ڈالر بھی اسٹیٹ بنک کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کے اجراء پر دیگر مالیاتی اداروں سے بھی مالیاتی سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔
سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر کی سپورٹ سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور روپے کی قدر بھی ڈالر کے مقابلے مستحکم رہے گی۔