75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی ویڈیو اور تفصیلات  جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب نے پاکستان کی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو سہارا دے دیا

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ اس نوٹ  پر سامنے کی جانب تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں قائداعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹ کی پشت کی طرف پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویر نمایاں  ہے جو پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

متعلقہ تحاریر