مسلسل 10 ویں روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی، حصص بازار میں مثبت رجحان

انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 51 پیسے کی کمی سے 213 روپے 98 پیسہ کا ہوگیا جبکہ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

انٹربینک میں مسلسل 10روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 51 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

انٹربینک میں مسلسل 10ویں تجارتی سیشن میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق  آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.51 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 213 روپے 98 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایف اے پی کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کی کمی سے ڈالر 212 روپے کی سطح پرآگیا ہے۔

یاد رہے کہ 10روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25.96 روپے کی کمی آئی ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239.94 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری  ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا۔ پی ایس ایکس  کے 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج حصص بازار میں کاروبار کے اختتام پر حصص کی  تجارت10ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں 54 کروڑ شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔

متعلقہ تحاریر