ڈالر پھر بے قابو، انٹر بینک میں ڈیڑھ روپے اور اوپن مارکیٹ میں 7 روپے مہنگا ہوگیا
امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہونے والی والی پاکستانی کرنسی روپیہ ایک بار پھر سے دباؤ کا شکارہوگئی، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بڑھنے سے سسب ایک ڈالر 7 روپے مہنگا ہوکر 229 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہونے والی والی پاکستانی کرنسی روپیہ ایک بار پھر سے دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.5 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے کی سطح پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر کامیاب، 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی اسکی قدر میں 7 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 229 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی روپے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ عارضی ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2.1 روپے اضافے کے بعد 216.66 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔









