آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 8 روپے سستا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کی ایک روپے 79 پیسہ کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 220 روپے 12 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 8 روپے کمی سے 222 روپے کا ہوگیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1.17ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد آج کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ساڑھے 8 روپے کمی کے بعد222 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہوا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کے بیل آؤٹ پیکچ کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کی ایک روپے 79 پیسہ کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 220 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کی شرح نمو میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور بیرونی قرض بڑھنے کی پیشگوئی
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ایم ایف کے پیکچ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔ آج اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالرساڑھے 8 روپے سستا ہوکر 222 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ZcQOhfdSLR pic.twitter.com/hAkk3FCsMx
— SBP (@StateBank_Pak) August 30, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ بورڈ نے پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام) (ای ایف ایف) کی بحالی کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.7 بلین ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ بہت سے سخت فیصلے لینے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔









