وزارت خزانہ کی جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری

مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ای سی سی کےاجلاس میں سیلاب زدگان کے لیے 25 ہزار روپے فی خاندان کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ نے سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس بات کا اظہار وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کی ڈیل پاکستانی عوام کیلئے کیوں بری خبر ہے؟

آئی ایم ایف نے پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی منظوری دے دی

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیش کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے انتظامات اور اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایف ای ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں 70 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے ایف اے ٹی ایف کی 15 رکنی ٹیم 29 اگست سے 2 ستمبر تک دورہ پاکستان پر ہے۔

اجلاس میں گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے پر غور کیا گیا اور اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر 2022 تک کی مہلت کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ تحاریر