شہباز حکومت کا غریب عوام پر ایک اور وار ، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مزید مہنگی

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے نئی قیمتوں پر اطلاق کر دیا گیا۔

ملک میں تاریخی مہنگائی کا سونامی ، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتوں کے دام بے لگام ، سینکڑوں اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا دور دورہ ہے، دودھ ، چائے کی پتی ، بسکٹ ، نمکو ، مصالحہ جات سب مہنگے ہوگئے ہیں۔ مہنگائی سے بے حال عوام مزید پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی نے ملک میں 47 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

انڈس موٹرز اور ملت ٹریکٹرز کے بعد مزید 2 کمپنیوں نے پیداوار بند کردی

شہباز شریف حکومت نے غریب عوام پر ایک اور وار کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کا ڈبہ 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ اضافے کی بعد چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہو گئی۔

بچوں کا 800 گرام دودھ کا پیکٹ 260 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ ٹی وائیٹنرز کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ ہوا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق 100 گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپے جبکہ مصالحہ جات کی قیمتیں 50 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے نئی قیمتوں پر اطلاق کر دیا گیا۔

ٹی وائیٹنرز کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔ جھاڑو کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 200 گرام چھوارے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق دلیہ ، سیرل ، نوڈلز ، سویاں ، نمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو اچار کا پیکٹ 57 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

100 گرام ، گرم مصالحہ کی قیمت میں 42 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ 50 گرام کے مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا۔

شہد کی 300 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوئی ہے، 55 گرام کھیر کا پیکٹ 20 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

کسٹرڈ ، کالی مرچ ، میتھی ، جام ، مشروبات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر