شہباز حکومت کے تین میں ملکی اور غیرملکی قرضوں میں 6799 ارب روپے کا اضافہ
اعدادوشمار کے مطابق مرکزی حکومت کا قرض 31 جولائی 2022 کے آخر تک 50,503 ارب روپے تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں بیرونی قرضوں میں 15.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے صرف تین کے عرصے میں بیرونی قرضے 4439 ارب روپے اضافے ہوا ہے جس سے قرضوں کی مالیت 19375 ارب روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری، ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی
اگست کے مہینے میں پاکستانیوں نے آر ڈی اے میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت میں ملکی اور بیرونی سمیت مرکزی حکومت کے قرضوں میں 6799 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مرکزی حکومت کا قرض 31 جولائی 2022 کے آخر تک 50,503 ارب روپے تھا۔
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی قرضہ تین ماہ میں 2216 ارب روپے اضافے سے 31128 ارب روپے ہو گیا۔
جولائی 2021 کو مجموعی طور پر مرکزی حکومت کے قرضے تقریباً 39,870 ارب روپے تھا۔
ایک سال کے عرصے میں مرکزی قرضوں میں 10,625 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔