ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.70 تک پہنچ گئی
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
رواں ہفتے بھی مہنگائی نے عوام کے چھکے چھڑا دیئے، ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 42.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا اکاون روپے پچھتر پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز حکومت کے تین میں ملکی اور غیرملکی قرضوں میں 6799 ارب روپے کا اضافہ
وفاقی حکومت نے صارفین پر 95 ارب روپے کی بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 298 روپے سے زائد کا ہو گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا 3 روپے 98 پیسے اور دال ماش 3 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔
حالیہ ہفتے برائلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے فی کلو اضافہ ہوا اور برائلر مرغی کی قیمت 287 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹن کی قیمت میں 7 روپے 16 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے تازہ دودھ 2روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگاہوا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز 72 روپے 93 پیسے فی کلو، اور ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے سولہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عوام کا شکوہ ہے کہ مہنگائی کا سیلاب کسی طور رکنے کا نام نہیں لے رہا اور روز بروز بڑھتی مہنگائی نے انہیں اذیت کا شکار کر دیا ہے۔