کے الیکٹرک صارفین کے خوشخبری: بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی

چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے پیداواری اعداد و شمار آپس میں میل نہیں کھاتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کے روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4.87 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی قیمتوں میں کٹوتی سے کے الیکٹرک کے صارفین کو 7 ارب روپے کی بچت ہوگی ، تاہم تاحیات کے الیکٹرک کے صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی کمیٹی قانون کے مطابق سائفر کے معاملے پر تحقیقات کرے گی، وفاقی وزیر قانون

ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بری کردیا گیا

ابھی تک نیپرا نے کوئی حتمی اعلان اعلان نہیں کیا ہے۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے پیداواری اعداد و شمار آپس میں میل نہیں کھاتے ہیں۔

نیپرا کے چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت کو 15 روپے فی یونٹ کا نقصان ہو رہا ہے جو کہ آخر کار صارفین ہی کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

سرٹیفائیڈ پبلک پرچیسنگ آفیسر (سی پی پی او) کی درخواست میں کہا گیا کہ مختلف پاور ذرائع نے اگست میں مجموعی طور پر 13.638 بلین یونٹ بجلی پیدا کی۔ بجلی کی پیداواری ایندھن کی قیمت 9.89 روپے فی یونٹ تھی ، جبکہ اگست کی اوسط پیداواری لاگت 10.11 روپے فی یونٹ تھی۔

نیپرا کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی لاگت میں بجلی کی قیمت میں 0.22 روپے فی یونٹ اضافے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

سی پی پی اے کے ڈیٹا کے مطابق ہائیڈرولک پاور پلانٹس نے اگست میں 38.10 فیصد بجلی پیدا کی، جب کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نے 15.39 فیصد، فرنس آئل نے 7.27 فیصد، آر ایل این جی نے 12.49 فیصد، نیوکلیئر پاور پلانٹس نے 13.34 فیصد اور مقامی گیس سے 9.36 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 20.54 روپے فی یونٹ، فرنس آئل 35.61 روپے، مقامی گیس 10.49 روپے اور آر ایل این جی کی بجلی 24.72 روپے فی یونٹ میں بنائی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں فرق کو دیکھتے ہوئے ، سی پی پی اے نے نیپرا کو ایندھن کے نرخوں میں 0.22 پیسے اضافہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر