امریکی ڈالر پر ڈار کے ایفیکٹس پڑتے ہی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں2 روپے 49 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر تین روپے سستا ہوا، 4 روز کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 10 روپے 2 پیسے تک سستا ہوچکا ہے

امریکی ڈالر پر ڈار کے ایفیکٹس پڑنے لگے۔ آج چوتھے روز بھی منی مارکیٹ میں مسلسل ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ۔

اسحاق ڈارنے وزیرخزانہ کا چارج سنبھالتے ہی پاکستانی روپیہ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا تھا جس کے بعد سے امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر کی فکس ٹیکس سے متعلق میٹنگ، تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر تین روپے سستا ہوا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ایک ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہونے کے بعد 229 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گروٹ دیکھی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 230روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

یاد رہے کہ  رواں  کاروباری ہفتے کے 4 روز کے دوران انٹر بینک میں ایک ڈالر  10 روپے 2 پیسے تک سستا ہو چکا ہے  جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قائم بڑا فرق بھی تقریباً برابری پر آگیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مارکیٹ فورسز کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ کا نظام جاری رکھنے اور معیشت کے بگاڑ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے قوانین میں تبدیلی کے عندیے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر