روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل پانچویں روز بھی دباؤ کا شکار رہا

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آج انٹر بینک میں ایک روپے 18 پیسے کمی کے بعد ایک ڈالر 228 روپے 45 پیسے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ رواں ہفتے ایک ڈالر تقریباً 12 روپے سستا ہوچکا ہے 

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں مسلسل پانچویں روز بھی امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہے ۔  انٹر بینک مارکیٹ میں آج ایک روپے 18 پیسے کی کمی سے ایک ڈالر 228 روپے 45 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔  رواں ہفتے انٹربینک میں  ایک امریکی ڈالر  تقریباً 12 روپے تک سستا ہو چکاہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حبیب بینک لمیٹڈ کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر امریکا میں مقدمے کا سامنا

زرمبادلہ کے ذخائر میں 341 ملین ڈالر کی کمی ، واپس 8 ارب ڈالر رہ گئے

اسٹیٹ بینک پاکستان  کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوا ۔ ایک روپے 18 پیسے کمی کے بعد ایک ڈالر 228 روپے 45 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے برقرار ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ روپیہ کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ بینکوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جاسکتی ہے جو ڈالر کو مزید تنزلی سے دوچار کرسکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ مصنوعی طور پر گرائے جانے والے روپیہ کی قدر کو استحکام بخشنے کے لیے سابقہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔

متعلقہ تحاریر