ملک میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں پر 26.56 تک پہنچ گئی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی بڑھ کر 26.56 فیصد ہوگئی جبکہ ستمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 23.18 فیصد تھی۔

ملک میں مہنگائی کا سونامی امنڈ آیا، عوام کی قوت خرید کچل دی گئی، اکتوبر 2021 کی نسبت اکتوبر 2022 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.56 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا وزارت خزانہ کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے۔ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی 4.71 فیصد بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آگے ڈھیر، عوام کو ریلیف دینے سے انکار

مالیاتی خسارہ بے قابو، رو پیہ قدر کھوبیٹھا، برآمدات بڑھ گئیں، درآمدات میں کمی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی بڑھ کر 26.56 فیصد ہوگئی جبکہ ستمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 23.18 فیصد تھی۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی اوسط شرح 25.49 فیصد رہی۔ اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 4.50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 5.01 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں دیہات میں مہنگائی 29.5 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.6 فیصد رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر پیاز 67 اعشاریہ 73 فیصد مہنگا ہوا۔

گذشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 40 اعشاریہ 73 فیصد مہنگے ہوا۔ اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر تازہ پھل 10 اعشاریہ 98 فیصد مہنگے ہوئے۔

اکتوبر میں بجلی چارجز میں 89 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادپر سبزیاں ، چائے ، آٹا ، خشک میوہ جات ، چکن بھی مہنگا ہوا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے سالانہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 219 اعشاریہ 34 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر پیاز 154 اعشاریہ 66 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل 58 فیصد مہنگا ہوا جبکہ اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر آلو، دودھ، آٹا، سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں۔

متعلقہ تحاریر