وفاقی حکومت برآمدات بڑھانے میں مکمل ناکام ، تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں رواں مالی میں امپورٹس میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔
وفاقی حکومت ایکسپورٹ بڑھانے میں ایک بار پھر ناکام، برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت کمی، تجارتی خسارہ 15 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
ملک میں ڈالر کے ریٹ 220 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کرسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گیس غائب ، ایل پی جی مہنگی ، حکومت بتائے سردیوں میں چولہا کیسے جلے گا؟
حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آگے ڈھیر، عوام کو ریلیف دینے سے انکار
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پہلے 4 ماہ میں برآمدات میں 9.5 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 9.4 ارب ڈالر تھیں تاہم اگر اکتوبر 2022 کو دیکھا جائے تو برآمدات 2.3 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اکتوبر 2021 میں 2.4 ارب ڈالر تھیں۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر امپورٹس 21 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 25 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح درآمدات میں 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2022 تجارت خسارہ 11 ارب 46 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 15 ارب 62 کروڑ ڈالر تھا۔









