عالمی بینک پنجاب اورخیبرپختونخوا کیلیے 50 کروڑ ڈالر دے گا

وفاقی حکومت اور عالمی بینک میں معاہدہ طے پاگئے، بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے پر 20 کروڑ ڈالرجبکہ خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے 30کروڑڈالرخرچ ہونگے،وزارت اقتصادی امور

عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اورخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے پاکستان کو مجموعی طور 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے پر 20 کروڑ ڈالرجبکہ خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے 30کروڑڈالر فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کسان پیکیج اور نئے سی پیک منصوبوں پر سوالات اٹھادیے

اسحاق ڈار کے دعوے دعوے ہی رہ گئے ، حکومت چین سے خالی ہاتھ واپس لوٹ آئی

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک نے 200 ملین امریکی ڈالر مالیتی پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبیاور 300 ملین امریکی ڈالر مالیت کیخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ کل 500 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

  ڈاکٹر کاظم نیاز نے وفاقی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ترقیاتی چیلنجز پر قابو پانے اور ملک میں زیادہ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے درکار مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ تحاریر