ایس ای سی پی میں کمشنرز کی تعیناتی کا معاملہ ، 20 نام سامنے آگئے

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں تین کمشنرز کی آسامیوں کے لیے وزارت خزانہ نے 20 نام شارٹ لسٹ کردیئے ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں تین کمشنرز کی تعیناتی کے لیے وزارت خزانہ میں ہلچل، 20 نام شارٹ لسٹ کردیئے گئے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں لگ بھگ ڈیڑھ سال سے 5 کی بجائے 2 کمشنر کام کر رہے ہیں۔ بالآخر وفاقی حکومت کو ملک کے اہم ترین ریگولیٹری ادارے ایس ای سی پی میں کمشنر کی تعیناتی کا خیال آہی گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وضاحتی نیوز کانفرنس نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

وفاقی حکومت نے چار ماہ  کےدوران میں سوا 4 ارب ڈالر کے قرضے  لے لیے

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی میں تین کمشنرز کی تعیناتی کے لیے انٹرویو کا عمل جاری ہے، کمشنرز کی تین آسامیوں کے لیے 20 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ، ان میں سے تین کو کمشنرز تعینات کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جن 20 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں  بلال رسول ، راحیل احمد ، عاکف سعید ، خالدہ حبیب ، عبدالرحمان وڑائچ ، خالد محمود ، عمران عنایت بٹ ، عابد حسین ، میاں عامر ممتاز ، ضیاء المصطفیٰ ، عبدالماجد علوی ، محمد فاروق ، محمد جاوید قریشی ، مجتبیٰ احمد لودھی ، محمد عمران ، ودیعہ خلیل ، جاوید آدم جی ، سید عامر بخاری ، سراج احمد اور جہاں آرا سجاد احمد شامل ہیں۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کل پانچ کمشنرز تعینات ہوتے ہیں اور اس وقت کمشنرز کی تین خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خزانہ کی ٹیم کمشنرز کی تعیناتی کے لیے انٹرویو کر رہی ہے۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ اس کے 5 کمشنر میں سے 2 ممبران مارچ اور اپریل  2021 میں ریٹائر ہوچکے ہیں۔

مارچ 2021 میں شوکت حسین اور اپریل 2021 میں جوذب علی ریٹائر ہوگئے تھے۔

اپریل 2021 سے ایس ای سی پی محض 5 میں سے 2 کمشنرز کے بل بوتے پر تمام امور چلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عامر احمد خان کو سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دسمبر 2021 میں بطور چیئرمین عہدے میں توسیع دی تھی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا پالیسی بورڈ بھی 16 نومبر سے غیر فعال ہوچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر