ایس ای سی پی میں اپنے پسندیدہ لوگوں کو لگوانے کے لیے افسران کی لابنگ شروع

وزارت خزانہ کی جانب سے 3 کمشنرز کی نشستوں کے لیے 20 ممبران کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق بظاہر ظفر حجازی لابی کا پلڑا بھاری ہے۔

سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنرز کی تعینات میں موجودہ اور سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی اپنے اپنے کمشنر لگانے کے لیے لابیز متحرک، بظاہر ظفر حجازی لابی کا پلڑا بھاری ، عاکف سعید ، خالدہ حبیب اور عبدالرحمان وڑائچ کا نام سرفہرست ہے۔

سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں تین کمشنرز کی تعیناتی کے لیے 20 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور جمعہ 18 نومبر سے  ہر روز تین سے  پانچ افراد کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ ایک ماہ میں 40 فیصد اضافے سے 93 فیصد ہوگیا

ایس ای سی پی میں کمشنرز کی تعیناتی کا معاملہ ، 20 نام سامنے آگئے

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کمشنرز ایس ای سی پی کی تعیناتیوں کیلئے سابق اور موجودہ چیئرمین کی لابنگ متحرک ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنرز کی تعیناتی کیلئے عاکف سعید، خالدہ حبیب اور عبدالرحمان وڑائچ کے نام سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمان کیلئے موجودہ چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کی لابی اورعاکف سعید کیلئے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی لابی متحرک ہے۔

21 نومبر پیر کے روز وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی کمشنرز کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیے گئے اور اس سلسلے میں خالدہ حبیب کا انٹرویو سب سے تگڑا رہا۔

ذرائع کے مطابق انٹرویوز کے بعد ایس ای سی پی میں تین کمشنرز کی تعیناتی کی جائیں گی۔ گزشتہ تین کاروباری روز میں کمشنرز کی تعیناتی کیلئے بلائے گئے تمام امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوئے۔

ایس ای سی پی میں کمشنرز کی تعیناتی کیلئے 20 ممبران کو انٹرویوز کی فائنل کال کی گئی ہے۔

سیکرٹری پالیسی بورڈ بلال رسول کو بھی کمشنرز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کال کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جن 20 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں  بلال رسول ، راحیل احمد ، عاکف سعید ، خالدہ حبیب ، عبدالرحمن وڑائچ ، خالد محمود، عمران عنایت بٹ ، عابد حسین ، میاں عامر ممتاز ، ضیاالمصطفیٰ ، عبدالماجد علوی ، محمد فاروق ، محمد جاوید قریشی ، مجتبیٰ احمد لودھی ، محمد عمران ، ودیعہ خلیل ، جاوید آدم جی ، سید عامر بخاری ، سراج احمد اور  جہاں آرا سجاد احمد شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر