پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پی ایس ایکس میں شدید مندی کی وجہ شرح سود میں اضافہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک KSE-100 انڈیکس پیر کو کھلنے کی گھنٹی کے فوراً بعد 700 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی سے گراوٹ کی وجہ مرکزی بینک کے جانب سے جمعہ کی شام کو پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہنگائی 30.32فیصدتک جاپہنچی،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
بدترین معاشی صورتحال: شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، زرمبادلہ میں 134ملین ڈالر کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی گھنٹی بچتے ہی 100 انڈیکس 700 پوائنٹس گر گئی اور اس وقت 100 انڈیکس 42 ہزار 283 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ سیاسی محاذ پر غیریقینی صورتحال نے مارکیٹ کو براہ راست افیکٹ کیا ہے۔









