کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، اکتوبر کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں 2.15 روپےکمی

نیپرا کے مختصر فیصلے کے مطابق جولائی ، اگست اور ستمبر کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 7 روپے 83 پیسے کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری ، نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، کمی کی منظوری اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا ماہانہ کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا کی کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی۔ منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ای سی سی کی آئی پی پیز کو 93 ارب روپے ادائیگی کی منظوری

ڈار کی ڈالر کی نگرانی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

نیپرا  کے فیصلے سے کراچی کے بجلی صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ۔ مختصر فیصلے کے مطابق کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی سے فرق پڑا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی۔ کیا نیپرا سے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی۔؟ جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین ہر عملدرآمد کیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 6 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ جس کے بعد مختصر فیصلہ جاری کیا گیا جس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی کا یونٹ 2 روپے 15 پیسے کم کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر